19لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ، 5ماہ توسیع کا امکان

19لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ، 5ماہ توسیع کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (آن لائن) 19لا کھ سے ز ائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ممکنہ طور پر مزید پانچ مہینے کی توسیع کی منظوری آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دیئے جانے کے امکانات ہیں ۔وزارت سیفران کے ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر ان کی توسیع آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دیئے جانے کے امکانات ہیں غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے مراکز بھی بند کردیئے گئے ہیں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی موسم سرما کے باعث تین مہینوں کیلئے ملتوی ہیں افغان مہاجرین کی ڈیڈلائن آج ختم ہونے کے باعث ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی ڈیڈ لائن میں مزید پا نچ مہینے کی توسیع کی تجویز ہے گزشتہ روز وزارت سیفران نے اس حوالے سے اجلاس بھی منعقد ہوا پانچ مہینے کی توسیع کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ کی طرف سے آئندہونے والے اجلاس میں دی جائیگی ۔

مزید :

صفحہ اول -