4مقدمات کا عبور ی چالان پیش ، عمران بطور ملزم شامل

4مقدمات کا عبور ی چالان پیش ، عمران بطور ملزم شامل

اسلام آباد(صباح نیوز)تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف پی ٹی وی حملہ کیس،ایس ایس پی عصمت اﷲ جونیجو تشدد کیس، پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت چار کیسز میں عبوری چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا۔عبوری چالان میں عمران خان کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ عمران خان کے خلاف چودہ گواہان کی فہرست بھی عدالت میں جمع کروائی گئی ہے ایس ایس پی عصمت اﷲ جونیجو اور پولیس ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے حوالے سے فوٹیج کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔آئندہ سماعت پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے جبکہ عمران خان کو بھی عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونے کے بعد عدالت کیس کا فیصلہ کریگی۔

مزید : صفحہ اول


loading...