حکومتی پالیسیوں سے نالاں سرمایہ کار دبئی میں انڈسٹری لگا رہے ہیں : عمران خان

حکومتی پالیسیوں سے نالاں سرمایہ کار دبئی میں انڈسٹری لگا رہے ہیں : عمران خان

فیصل آباد (این این آئی،آن لائن،آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ناقص حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ دار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی بجائے دبئی میں انڈسٹری لگارہے ہیں ‘شوگرز ملز نامور سیاستدانوں کی ہیں ، اپنی مرضی سے پالیسیاں مرتب کرنے کے باعث کسانوں کا معاشی استحصال ہوتاہے ،خیبرپختونخواہ میں قانون بنایا کہ اقتدار سنبھالنے والا انڈسٹری نہیں لگا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں میں انتہاء کی کرپشن ہوتی ہے جس کی وجہ سے تمام انڈسٹری مالکان سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب انہیں تحریک انصاف امید نظر آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ خود کچھ پیدا کرنے کے قابل نہ ہو اگر بیرون ملک سے برآمد ہونیوالی اشیاء پر انحصار کیا جائے گا تو ملک ترقی پذیر ممالک کی صف میں کھڑا ہوجائیگا ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں ، اس کی واضح مثال ہمارا پڑوسی ملک چین ہے جس نے اپنی انڈسٹری کو ترقی دے کر ملک کو خوشحال بنایا جس کی وجہ سے چین نے 70 کروڑ عوام کو غربت سے نکالا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر میں پی ٹی آئی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چین کا دورہ کرے گا اور وہاں کے ترقیاتی پروگرام اور منصوبوں سے استفادہ حاصل کیاجائے گا۔عمران خان نے کہا کہ ہم برسر اقتدار آکر ٹیکسٹائل کیساتھ ساتھ دیگر صنعتی اداروں کیلئے بھی پیکیج کا اعلان کرینگے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم ہوسکے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ جو انسان خوف پر اپنی زندگی گزارتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتانہ وہ کبھی بڑا کام کر سکتا ہے۔دریں ثناء عمران خان نے طلباء کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے لو گ کچھ بھی کہیں آپ اپنی منزل کا تعین کر کے اس طرف چل نکلیں کسی با توں کا برا نہ منا یں اگر آپ نے برا منا نا شروع کر دیا تو پھر منزل نہیں پر نہیں پہنچ سکو گے۔اس موقع پر عمران خان نے نئی ممبر شپ کیلئے بنا گئی موبا ئل ویگنوں کا افتتاح بھی کیا۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول


loading...