کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش

کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش

ڈیرہ مرادجمالی( این این آئی) کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش دھماکے سے ٹرین کی 5بوگیاں ٹریک سے اتر گئی جبکہ واقع میں ایک مسافر زخمی ریلوے ذرائع کے مطابق منگل کی شب پولیس تھانہ صدر کی حدود منگولی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس سے کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل کی 5بوگیاں ٹریک سے اتر گئی جبکہ واقع میں ایک شخص ساگر معمولی زخمی ہوا زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکے کی وجہ سے ٹریک کا چار سے پانچ فٹ کا حصہ اڑگیا خوف کی وجہ سے دومسافربے ہوش بھی ہوگئے واقع کے بعدپولیس اور حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اوربولان میل ٹرین کو منگولی اسٹیشن پرروک دیاگیا ہے مزید تفتیش نصیرآبادپولیس اورحساس ادارے کررہے ہیں۔ ادھر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے ڈیرہ اللہ یار کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے‘ میں ذاتی طور پر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہا ہوں ، بولان میل کے مسافروں کوسکیورٹی حصار میں پہلے جیکب آباد اور پھر کراچی لے جایا جائے گا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دھماکے کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے انکا کہنا تھا تمام انسانی جانیں الحمدللہ محفوظ ہیں تاہم ایک زخمی کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ صوبائی انتظامیہ اور اعلی ایف سی حکام سے رابطہ قائم ہے۔ٹرین کیساتھ ایف سی اور ریلوے پولیس کے مسلح اہلکار موجود تھے ، جنھوں نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری ادا کی۔

مزید : صفحہ اول


loading...