اسحاق ڈار کیس میں نیب کے گواہ واجد ضیا احتساب عدالت طلب

اسحاق ڈار کیس میں نیب کے گواہ واجد ضیا احتساب عدالت طلب

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد احتساب عدالت نے اسحاق دار کیس میں نیب کے گواہ واجد ضیاء کو عدالت طلب کرلیا‘ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی‘ سماعت شروع ہوئی تو ایس ای سی پی کی افسر گواہی دینے عدالت میں پیش ہوئیں اور اسحاق ڈار کی کمپنیوں سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کیں۔ مذکورہ دستاویزات میں گلف انشورنس کمپنی کا ریکارڈ‘ سی این جی پاکستان لمیٹڈ کا ریکارڈ ‘ پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ لمیٹڈ کا ریکارڈ اور ایچ ڈی ایس پرائیویٹ لمیٹڈ کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔ سدرہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ دستاویزات میں اسحاق ڈار کی کمپنیوں کے حاصل کردہ فارم کی تفصیلات بھی شامل ہیں عدالت نے نیب کے گواہ واجد ضیاء کو عدالت میں طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ہے۔

واجد ضیا

مزید : صفحہ اول


loading...