ٹرمپ کے سیاسی تعصب کے الزامات پر ایف بی آئی کے نائب سربراہ بھی مستعفی

ٹرمپ کے سیاسی تعصب کے الزامات پر ایف بی آئی کے نائب سربراہ بھی مستعفی

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی )کے نائب سربراہ انڈریو مک کیب نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ مک کیب کے استعفے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی عمل دخل نہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق انڈریو مک کیب ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے اور گزشتہ برس انہوں نے کچھ وقت کیلئے ادارے کے قائم مقام سربراہ کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ وہ مارچ میں ریٹائر ہونیوالے تھے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر کئی مرتبہ سیاسی تعصب کے الزامات عائد کئے تھے، جس پر انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مک کیب مستعفی

مزید : صفحہ اول


loading...