عمران کو کس نے بتایا عدالت ہمارے خلاف فیصلہ دیگی؟،مریم نواز
اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کو سزا ہونے سے متعلق عمران خان کے بیان پر کہا کہ انھیں کس نے یہ بتایا ہے کہ احتساب عدالت ہمارے خلاف فیصلہ دے گی؟ احتساب عدالت سے روانگی کے موقع پر ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ عمران خان کہتے ہیں نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کو سزا ہوجائے گی جس پر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو کس نے یہ بتایا ہے عمران خان سے یہ پوچھنا بنتا ہے کہ ان کو یہ خبریں کون دیتا ہے؟۔
مریم نواز