نواز شریف کی تقریر توہین عدالت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

نواز شریف کی تقریر توہین عدالت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم ...

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے صدر وسابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایوان اقبال میں تقریر پر توہین عدالت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ۔ مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ جانب سے گزشتہ روز جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے ایوان اقبال لاہور میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ عدلیہ اور طاقت کا گٹھ جوڑ توڑنا ہوگا،سابق وزیراعظم کا یہ بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،میاں نواز شریف ایسے توہین آمیز جملے ادا کرکے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے کو سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار قرار دے کر درخواست خارج کردی لہٰذا سپریم کورٹ نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کرے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پیمرا کو ایسی تقریریں نشر ہونے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کرے ۔درخوا ست میں نواز شریف، سیکرٹری اطلاعات اورچیئر میں پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

نوازشریف/توہین عدالت

Back to

مزید : صفحہ اول


loading...