عرفان نعیم منگی ڈی جی نیب راولپنڈی ، فرمان اللہ خیبر پختونخوا میں تعینات
اسلام آباد(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے فاروق ناصر اعوان کو ڈی جی ٹریننگ اینڈ ریسرچ ، عر فا ن نعیم منگی کو ڈی جی راولپنڈی، ناصر اقبال کو ڈی جی آگاہی اورتدارک ،مرزا محمد عرفان بیگ کو ڈی جی بلوچستان اور فرمان اللہ کو ڈی جی کے پی کے تعینات کر نے کاحکم دیا ہے ۔ چیئر مین کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے نیب نے تمام ٹرانسفرز کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ قومی احتساب بیورو کے چیئر مین نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے وہ اپنے فرائض قانو ن کے مطابق سر انجام دیں اور تمام شکایات کی جانچ پڑتا ل ، انکوائریاں اور انسٹی گیشن پہلے سے طے شدہ وقت کے اندر قانون اور شواہد کی روشنی میں منطقی انجام تک پہنچائیں کیونکہ ملک سے بد عنو ا نی کا خاتمہ نہ صرف ہماری اولین ترجیح ہے بلکہ قومی ذمہ داری ہے ۔
نیب تقرریاں