عام انتخابات اور سینیٹ دونوں میں ن لیگ فاتح ہو گی

عام انتخابات اور سینیٹ دونوں میں ن لیگ فاتح ہو گی

پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئر مین راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری ہونے سے ملک میں جمہوریت پسند سیاستدانوں کی فتح ہوئی ہے سینیٹ کے ساتھ ساتھ2018 کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مستقبل روشن ہے کیونکہ یہ جماعت عوام کی جماعت ہے سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری ہونے سے یوٹرن کے بادشاہ سیاستدانوں میں مایوسی پھیلی ہے سینیٹ کے انتخابات کے بعد عام انتخابات بھی وقت پر ہوں گے اور فتح ن لیگ کی ہی ہو گی۔سیاستدانوں کو ملک میں بے یقنینی اور افرا تفری پیدا کرنے کی کوششوں کی بجائے ملک میں امن کے لیے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی بے یقینی کا باعث ن لیگ نہیں وہ سیاسی جماعتیں بن رہی ہیں جو راتوں رات حکومت میں آنا چاہتی ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...