اصل مسئلہ ملکی اداروں اور آئین و قانون کے تحفظ کا ہے

اصل مسئلہ ملکی اداروں اور آئین و قانون کے تحفظ کا ہے

پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی افرا تفری اور بے یقینی کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے جن کی غلط پالیسیوں اور چور بازاریوں نے اس میں اضافہ کیا ہے مسلم لیگ ن سینیٹ کے انتخابات میں اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی اور نہ ہی اس کی یہ منشا کبھی پوری ہو گی وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کا مسئلہ نہیں اصل مسئلہ ملک میں اداروں آئین اور قانون کے تحفظ کا ہے جسے ن لیگ پامال کر رہی ہے ن لیگ کی قیادت عدلیہ سمیت دیگر اداروں کو تنقید کانشانہ بنا رہی ہپے جو ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کے اندر افرا تفری اور بے یقینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...