اب سیاسی پارہ نیچے گرا اور سرمایہ کاروں نے سکھ کا سانس لیا

اب سیاسی پارہ نیچے گرا اور سرمایہ کاروں نے سکھ کا سانس لیا

بزنس مین پینل پنجاب کے چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات ملتوی کروانے کے لیے جو کھینچا تانی اور ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ نے جہاں سیاسی ماحول گرم کر رکھا تھا وہیں اس کے منفی اثرات کاروباری سر گر میوں پر پڑ رہے تھے جس سے سٹاک مارکیٹ اپ ڈاؤ ن جبکہ ملکی و غیر ملکی سر مایہ کاروں نے پاکستان میں سر مایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات کا اعلان ملکی معیشت میں استحکام لا ئے گا جبکہ سیاسی جماعتوں کو بھی اب اس پر سیاست کا موقع نہیں ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی صورتحال ابتر ہونے سے سب سے زیادہ نقصان ملکی معیشت کو پہنچتا ہے اور کاروباری سر گرمیاں مفلو ج الحال سے دوچار ہو جاتی ہیں ۔ سینیٹ انتخابات کا اعلان ہو نے سے جہاں سیاسی پارہ نیچے گرا ہے وہیں سر مایہ کاروں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کو کامیاب ہونا چائیے کیو نکہ موجو دہ حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں استحکام پیدا ہوا ہے جبکہ ملک میں سے توانائی بحران کا خاتمہ بھی ممکن ہو رہا ہے ۔

شاہ زیب اکرم

مزید : صفحہ اول


loading...