سیاسی افراتفری سینٹ انتخابات سے ختم نہیں ہو گی

سیاسی افراتفری سینٹ انتخابات سے ختم نہیں ہو گی

قانون دان اظہر صدیق نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات ملک میں جاری سیاسی افرا تفری ختم نہیں کرا سکیں گے اور نہ ہی ن لیگ سینیٹ میں واضح اکثریت حاصل کر سکے گی تاہم ایک بات طے ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن اسمبلیاں توڑ کر عام انتخابات میں جائے گی اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے اپنی من پسند نگران حکومت تشکیل دلائے گی اور 2013 کے انتخابات کی طرح 2018 کے انتخابات میں بھی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرے گی وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے بعد انتخابات کی طرف جانا مسلم لیگ ن کے فائدہ میں ہو گا وہ عدالتوں میں جاری کیسز اور نیب ریفرنس کو یہ کہہ کر ڈیلے کرائیں گے کہ وہ انتخابات میں مصروف ہیں۔

اظہر صدیق

مزید : صفحہ اول


loading...