آف شور کمپنی، مونس الٰہی نے نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا

آف شور کمپنی، مونس الٰہی نے نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا

لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنما مونس الہٰی نے آف شور کمپنی کے معاملے پر نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا۔مونس الہی منگل کی صبح 10 بجے لاہور میں نیب کے دفتر میں پیش ہوئے اور وہ اپنی آف شور کمپنی سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائے تھے ۔ نیب کی تین رکنی ٹیم نے مونس الہی سے تقریبا ایک گھنٹے تک سوالات کیے جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔نیب دفتر میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مونس الہی نے کہا کہ آف شور کمپنی سے متعلق نیب نے جوپوچھا بتا دیا، ہمارا دامن صاف ہے لہذا ادارے جب بلائیں گے جائیں گے۔

مونس الہی

مزید : صفحہ اول


loading...