سینیٹ انتخابات ، پیپلزپارٹی کا پارلیمانی بورڈ،باپ، بیٹا،بہن شامل

سینیٹ انتخابات ، پیپلزپارٹی کا پارلیمانی بورڈ،باپ، بیٹا،بہن شامل

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کے انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈمیں آصف علی زرداری خود،بہن فریال تالپور بیٹا بلاول بھٹوزرداری بھی ارکان میں شامل ہیں، باپ بیٹے نے اپنی نامزدگیاں خودکیں،فاٹا سے کسی پارٹی کے رہنما کوبورڈ میں شامل نہیں کیا گیا ۔منگل کوپارٹی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ بورڈ کے اراکین میں آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر کی بہن اور پارٹی چیرمین کی پھوپھی رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف، سید نیر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر،سابق وزیراعلی سید قائم علی شاہ اور صابر بلوچ شامل ہیں قبائلی علاقوں سے کسی پارٹی رہنما کو پارلیمانی بورڈمیں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...