راؤ انوار نے کبھی بھی بحریہ ٹاؤن کا طیارہ استعمال نہیں کیا،ملک ریاض

راؤ انوار نے کبھی بھی بحریہ ٹاؤن کا طیارہ استعمال نہیں کیا،ملک ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (خصوصی رپورٹ)ملک ریاض حسین،چئیرمین بحریہ ٹاؤن نے نقیب اللہ قتل کیس کے نامزد ملزم ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی بحریہ ٹاؤن کے طیارے میں بیرونِ ملک فرار کی بے بنیاد افواہوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے، مکمل تردید کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ملک ریاض حسین،چئیرمین بحریہ ٹاؤن کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ ان کے بیٹوں کی طرح تھا اور وہ دکھ کی اس گھڑی میں نقیب اللہ کے والدین اور بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔راؤ انوار کے بیرونِ ملک فرار سے متعلق افواہوں کے بارے میں اپنے تردیدی پیغام میں ملک ریاض حسین،چئیرمین بحریہ ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ’بحریہ ٹاؤن کے پاس ذاتی طیارے قریب عرصہ آٹھ سال سے ہیں اور ان آٹھ سالوں میں راؤ انوار نے کبھی بھی بحریہ ٹاؤن کے کسی بھی طیارے میں سفر نہیں کیا۔نا تو کبھی قانون شکنوں کا ساتھ دیا اور نا کبھی ایسا کرنے کا سوچ بھی سکتا ہوں۔‘ ملک ریاض حسین،چئیرمین بحریہ ٹاؤن کا مزید کہنا تھا کہ راؤ انوار کے فرار کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ۔میں اپنے ملک کے لوگوں سے پیار کرتا ہوں اور نقیب اللہ میرے بیٹوں کی طرح تھا۔
ملک ریاض

مزید :

صفحہ اول -