ماضی کے برعکس پاکستان روشن ،پر امن اور مضبوط معاشی ملک بن گیا :شہباز شریف

ماضی کے برعکس پاکستان روشن ،پر امن اور مضبوط معاشی ملک بن گیا :شہباز شریف

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور میں پاکستان روشن، پرامن اور معاشی طور پر مضبوط ہو چکا ہے، توانائی کے منصوبوں کو جس تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتہائی مختصر مدت میں توانائی منصوبے مکمل کئے ہیں جس سے لوڈشیڈنگ ماضی کا حصہ بن چکی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے توانائی منصوبوں کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرکے ملک کو اندھیروں میں ڈبوئے رکھا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے جب اقتدار سنبھالا تو توانائی بحران عروج پر تھا۔ ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا اور ہر طرف مایوسیوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ ہم نے معاملے کی سنگینی کو سنجیدگی سے لیا اور توانائی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے دن رات ایک کئے رکھا۔ جنگی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار کے مختلف منصوبوں پر دیوانہ وار کام شروع کیا اور عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے ریکارڈ مدت میں توانائی کے منصوبے مکمل کئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی مسلم لیگ (ن) کا مطمع نظر ہے اور عام آدمی خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے اپنے وسائل سے بجلی پیدا کرنے میں سبقت لی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کاوشوں کی بدولت جاری توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں وافر بجلی ہوگی اور فالتو بجلی برآمد بھی کی جاسکے گی۔ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا سفر جاری رہے گا۔ دریں اثنا انٹر نیشنل سٹریٹ چلڈرن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعالیٰ شہبازشریف نے کہا کہ انٹر نیشنل سٹریٹ چلڈرن ڈے منانے کا مقصد لاوارث زندگی گزانے والے بچوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔ سٹریٹ چلڈرن کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور پنجاب حکومت لاوارث بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اسی طرح سٹریٹ چلڈرن کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیوروموثر انداز سے کام کر رہا ہے اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں سٹریٹ چلڈرن کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل سٹریٹ چلڈرن ڈے اس بات کا متقاضی ہے کہ لاوارث بچوں کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار اداکریں ۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سٹریٹ چلڈرن ڈے کے موقع پر لاوارث بچوں کے مستقبل کے تحفظ کیلئے تمام طبقات مل کر موثر کردار ادا کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔

شہبازشریف

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی بخار اورفلو کے باعث طبیعت ناسازہوگئی جس پر معالجین نے وزیراعلیٰ کوتین روز تک آرام کا مشورہ دے دیا جبکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے طبیعت کی ناسازی کے باعث اپنی مصروفیات بھی ترک کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب/ علیل

مزید : صفحہ اول


loading...