تحریک انصاف کا خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ

تحریک انصاف کا خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف نے خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تحقیقات کیلئے خط نیب کو ارسال کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ۔مراسلے میں کہا گیاہے کہ خواجہ آصف 2013سے اہم ترین وزارتوں پر فائز چلے آ رہے ہیں،خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ اور مالی بد عنوانیوں کے واضح اور دستاویزی ثبوت منظر عام پر ہیں،غیر ملکی بینکوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی بینامی منتقلی کا ریکارڈ بھی دستیاب ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ خواجہ آصف نے اپنے بیرون ملک اثاثوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی،خواجہ آصف اپنا اقامہ اور غیر ملکی ادارے کی ملازمت کا معاہدہ پہلے ہی قبول کرچکے ہیں جبکہ نواز شریف اور خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ میں ناقابل یقین حد تک مماثلت پائی جاتی ہے۔عثمان ڈار نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ نے بھی نواز شریف کو انہی وجوہات کی بنا پر نااہل کیا لہٰذا خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ اور مالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا جائے کیونکہ یہ معاملہ انتہائی عوامی اہمیت کا حامل ہے۔

تحریک انصاف/خط

مزید : صفحہ اول


loading...