قائد اعظم میڈیکل کالج میں450 کلو گرام طبی فضلے کو تلف کرنے کیلئے انسی نیٹر آپریشنل کر دیا گیاہے‘ ڈاکٹر جاوید اقبال

قائد اعظم میڈیکل کالج میں450 کلو گرام طبی فضلے کو تلف کرنے کیلئے انسی نیٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(بیورورپورٹ)پرنسپل قائد اعظم میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے قائد اعظم میڈیکل کالج میں 450 کلوگرام طبی فضلے کو تلف کرنے کے لیے انسی نیٹر کو مکمل طور پر(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

آپریشنل کردیا گیا ہے۔ یہ انسٹی نیٹر روزانہ کی بنیاد پر450کلوگرام فضلہ تلف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ بات انہوں نے بتائی۔پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج نے کہا کہ یہ انسی نیٹر نہ صرف بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور سول ہسپتال بہاول پور بلکہ ڈویژن کے دیگر ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں کے طبی فضلے کو تلف کرنے کے لے بھی دستیاب ہوگا۔ڈاکٹر جاوید اقبال نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں روزانہ اوسطاً120کلوگرام جبکہ سول ہسپتال میں اوسطاً30کلوگرام بائیولوجیکل ویسٹ پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں ہسپتالوں میں مجموعی طور پر150کلوگرام طبی فضلہ کے لیے قائد اعظم میڈیکل کالج میں نصب شدہ انسی نیٹر کی صلاحیت روزانہ کی بنیاد پر450کلوگرام تک فضلہ تلف کرنے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طبی سہولت کے چالو ہونے سے بہاول پور ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے فضلے کو جدید سائنسی طریقے سے تلف کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔