محکمہ صحت کی جانب سے سوائن فلو کے شبہ میں داخل ہونیوالے مریضوں کیلئے نیا لائحہ عمل طے ‘ عملدرآمد آج سے شروع ہوگا

محکمہ صحت کی جانب سے سوائن فلو کے شبہ میں داخل ہونیوالے مریضوں کیلئے نیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نمائندہ پاکستان)محکمہ صحت کی جانب سے سیزنل انفلوئنزا سے کے شبہ میں داخل ہونے والے مریضوں کے لیے نیا لائحہ عمل طے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کر لیا گیا ہے۔جس کے مطابق سیزنل انفلوئنز ا سے متاثرہ تمام مریضوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے لایا جائے گا۔جس میں آکسیجن سلنڈر موجود ہونگے، جبکہ پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود رہے گا۔ہسپتال منتقلی کے دوران مریض کو دی جانے والی آکسیجن کا وقت بھی نوٹ کیا جائے گا۔ہسپتال پہنچتے ہی چھاتی کے ایکسرے،سی بی سی ،ای سی جی،نزلے کے نمونے لیے جائیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب کردہ مراسلہ پر عملدرامد صوبہ بھر میں آج سے شروع ہوگا۔