آؤٹ ڈور میں ڈاکٹرز کے ماہانہ ڈیوٹی شیڈول پر عملدرآمد کرایا جائے‘ نجم شاہ

آؤٹ ڈور میں ڈاکٹرز کے ماہانہ ڈیوٹی شیڈول پر عملدرآمد کرایا جائے‘ نجم شاہ

بہاولپور(بیورورپورٹ) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمدشاہ نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں اورسپیشلائزڈہیلتھ انسٹی ٹیوشنز کے سربراہان کوہدایت کی ہے کہ آؤٹ ڈور میں پروفیسر سے کنسلنٹ تک، تمام ڈاکرز کاماہانہ ڈیوٹی شیڈول تیارکرکے اس پرعمل درآمد کرائیں اورڈیوٹی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

شیڈول محکمہ صحت کوبھی ارسال کیاجائے انہوں نے واضح کیاکہ آؤٹ ڈورشیڈول پرعمل درآمدکی ذمہ داری متعلقہ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر، میڈیکل کالج کے پرنسپل اورہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی ہوگی انہیں اس سلسلے میں بااختیار بنایاجارہاہے لہذا وہی اس کیلئے جواب دہ بھی ہونگے سیکرٹری ہیلتھ نے مزید کہاکہ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں ڈاکٹرز کیلئے ڈیوٹی کے سرکاری اوقات کویقینی بنایاجائے اورآنیوالے مریضوں کی پرائیویسی کابھی خیال رکھاجائے انہوں نے اپنے دفترمیں سپیشل مینجمنٹ اینڈانٹرل پالیسی یونٹ ایس ایم ایز، ای پی یوکے زیراہتمام صوبے کے تمام میڈیکل یونیورسٹوں کے وائس چانسلرز، میڈیکل کالجز کے پرنسپل، ٹیچنگ ہسپتالوں کے سپرنٹنڈنٹس اورسپیشلائزڈانسٹی ٹیوشنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ساجد محمودچوہان، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن راجہ منصور، ایس ایم اینڈآئی پی یوکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسراحسن وحیدراٹھور نے بھی شرکت کی نجم احمدشاہ نے اس امرپرتشویش کااظہارکیاکہ سینئرڈاکٹرز ہسپتال کے آؤٹ ڈورمیں ڈیوٹی اوقات پورے نہیں کرتے جس کے نتیجہ میں مریضوں کارش لگ جاتاہے اورڈاکٹرصرف چندسیکنڈ میں مریض کونسخہ لکھ دیتاہے انہوں نے میڈیکل کیسز کی چوری روکنے کیلئے سافٹ ویئر اورگیج سسٹم بنانے کی ہدایت کی سیکرٹری نجم شاہ نے ہدایت کی کہ آئندہ مالی سال سے لاہور، فیصل آباد اورراولپنڈی کے الائیڈہسپتال کیلئے ادویات کی سنٹرل پروکیورمنٹ کی جائے تاکہ ایک ہی وقت میں ادویات تمام ہسپتالوں میں پہنچ سکیں اوروقت کی بھی بچت ہو۔ انہوں نے تمام ہسپتالوں میں ایچ وی این وی انفلونزا کاؤنٹر24 گھنٹے فنکشنل رکھنے کی بھی ہدایت کی اورکہاکہ موسمی زکام کے مریضوں کے علاج اوربیماری کوروکنے کیلئے متعلقہ ایس اوپیریر پوری طرح عمل درآمد کیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...