شریف خاندان کی آخری منزل جیل ہے، قمر الزمان کائرہ

شریف خاندان کی آخری منزل جیل ہے، قمر الزمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ (آن لائن ) پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی آخری منزل جیل ہے نااہل حکمرانوں کی وجہ سے آج مزدو، تاجر ،کسان، صنعتکاراور سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں عوام کی جان ومال اور عزت محفوظ نہیں نام نہاد خادم پنجاب نے اربوں روپے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

صحت ،تعلیم پر خرچ کرنے کی بجائے میٹرو بس،اورنج ٹرین منصوبے پر لگا کر پنجاب کے غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے نوازشریف نے جو بویا آج وہی کا ٹ رہے ہیں، نوازشریف نے ایک روپے نہیں اربوں کی کرپشن کی ہے اور آج وہ بڑی معصومیت سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے کیو ں نکالا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری خالق عزیز مت ورک کے بیٹے حافظ ارسلان عزیزورک کی دعوت ولیمہ پر ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈویژنل صدر رائے شاہجہان احمد خاں بھٹی ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ، ضلعی صدرملک جاویداکبر ڈوگر ، ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری عثمان نثار پنوں ،سٹی صدر سید ندیم عباس کا ظمی ، چودھری منیر قمر واہگہ بھی موجود تھے ۔