قومی اسمبلی کے بعدکمیٹی اجلاسوں میں بھی کورم کا مسئلہ، عمل درآمد کمیٹی کا اجلاس ملتوی

قومی اسمبلی کے بعدکمیٹی اجلاسوں میں بھی کورم کا مسئلہ، عمل درآمد کمیٹی کا ...

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں کورم کے مسئلے کے بعد کمیٹی اجلاسوں میں بھی کورم کا مسئلہ پیدا ہوگیا‘ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی عمل درآمد کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا‘ اجلاس پر لاکھوں روپے اخراجات ہوئے‘ کراچی‘ کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں سے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

وزارت سے منسلک افراد کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے آئے تھے‘ کنوینئر کمیٹی رانا افضال حسین نے وزارت پٹرولیم کے افسران سے کورم پورا نہ ہونے پر معذرت کی۔ کمیٹی کنوینئر رانا افضال حسین کی صدارت میں یہ اجلاس ہونا تھا اجلاس میں صرف کنوینئر ہی موجود رہے دیگر ممبران اجلاس میں شرکت کے لئے نہ آسکے۔ اجلاس میں ممبران کا 45 منٹ تک انتظار کیا گیا ممبران کے نہ آنے پر کمیٹی کنوینئر رانا افضال حسین نے وزارت کے اعلیٰ افسران سے کورم پورا نہ ہونے پر معذرت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں محتاط اندازے کے مطابق 30لاکھ سے زائد اخراجات ہوتے ہیں۔ اخراجات کے باوجود کمیٹی اجلاس نہ ہونے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے۔ وزارت سے منسلک ایک افسر نے کہا کہ اب ان سے کہا جائے کہ ہمیں جہاز کا ٹکٹ بھی فراہم کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...