ادویات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت‘ جماعت اسلامی مسترد کرتی ہے‘ میاں مقصود احمد

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت‘ جماعت اسلامی مسترد کرتی ہے‘ میاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔اس اضافے سے غریب عوام کی مشکلات مزیدبڑھ جائیں گی۔حکمرانوں کو عوامی مسائل اور مشکلات کا ادراک ہی نہیں۔حکمران طبقہ اپنے بنک بیلنس میں اضافے کے لیے لوٹ مارکرنے میں مصروف ہے۔جماعت اسلامی ادویات میں ہونے والے اضافے کو(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اسے فی الفورواپس لیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی عوام کو معیاری طبی سہولیات میسر نہیں۔فارماسوٹیکل کمپنیاں پیسہ کمانے کے لالچ میں بالکل بے حس ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار انتہائی ناگفتہ بہ اور قابل رحم ہے۔عوام کو ریلیف نام کی کوئی چیزمیسرنہیں۔مفت ادویات بھی کمیشن مافیااور رشوت خوروں کی نذرہوچکی ہیں۔وزیراعلیٰ کے اس حوالے سے کیے گئے اقدامات ناکافی اور مایوس کن ہیں۔2016-17کا ہیلتھ بجٹ 22.4ملین روپے تھا جبکہ میٹروٹرین پر165.20ملین روپے ہونے سے حکمرانوں کی ترجیحات کھل کر سامنے آگئیں ہیں۔