سینیٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے :مریم اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیاریفرنس آیا ہے اسکا مطلب کہ پچھلاریفرنس نامکمل تھا ٗعوام کے بڑے بڑے جلسوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ٗ سینیٹ اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے ٗتعویز دھاگوں والی کمپنی 3 بار کے وزیر اعظم کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے ٗ افواہیں 2014 کے دھرنے سے ہی دم توڑنا شروع کر گئی تھیں۔ مریم اور نگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نا مکمل ریفرنس پر نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ہمیں سیاسی انتقام کی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے ریفرنس سے ثابت ہو گیا کہ پہلے والا ریفرنس نا مکمل تھا ٗ نا مکمل ریفرنس پر کارروائی شروع کرنا دینا میں کونسا قانون ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج تک آپ اس وزیراعظم کے خلاف ثبوت تلاش کر رہے ہیں جسے اقامہ پر نکالا گیا۔
مریم اورنگزیب