زندگی اللہ کی خوشنودی اور حضور ؐ کی اتباع میں گزرنی چاہیے‘ اکبر مجید سہجوری جماعت اسلامی کا اثاثہ تھے‘ اسداللہ بھٹو
خا ن پور (نمائندہ پاکستان ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ انسانی زندگی عارضی ہے ہم سب(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
کو اللہ کی خوشنودی اور رسول اکرم ؐ کی اتباع میں زندگی گزارنی چاہیے اکبر مجید سہجوری جماعت اسلامی کا اثاثہ تھے ۔ان کی رحلت پر دل غمگین ہے وہ قصبہ سہجہ میں جماعت کے نوجوان مرحوم رہنما اکبر مجید سہجوی کی وفا ت کے حوالے سے عبدالمجید سہجوی کی رہائش گاہ پر تعزیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری زندگی کا مقصد اسلام کا نفاذ ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکریٹری ضلع رحیم یارخان چوہدری محمود الحسن، تحصیل صدر،خواجہ رفیق احمد اور عبدالمجید سہجوری نے اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے اکبر مجید سہجوی اوران کی خدمت کوزبردست خراج تحسین پیش کیااس موقع پر عبدالرحمن شاکر ،اختر مجید سہجوی،چوہدر اشتیاق احمد ضلع صدر سیاسی کمیٹی عبدالوحید غوری،رئیس عاشق امین ،ودیگر سیاسی شخصیات نے بھی خطاب کیا ۔