کرم ایجنسی :کاربارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ،ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق

کرم ایجنسی :کاربارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ،ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق

کرم ایجنسی (آئی این پی) کرم ایجنسی کے علاقے غوز گڑھی میں کار بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے‘ دھماکے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی‘ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پارا چنار ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو غوز گڑھی میں ایک کار زمیں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک دھماکہ ہوا اور کار کے پرخچے اڑگئے ، دھماکے کے نتیجے میں کار میں سوار تین خواتین سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔نعشوں کو فوری طور پر پارا چنار ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...