نواز شریف کی مظفرآباد آمد آزادکشمیر بھر میں تیاریوں کا سلسلہ جاری

نواز شریف کی مظفرآباد آمد آزادکشمیر بھر میں تیاریوں کا سلسلہ جاری

مظفرآباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم پاکستان اور سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کے لیے آزاد کشمیر بھرمیں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے مظفرآباد ڈویژن کے سات حلقہ ہائے انتخابات سمیت آزادکشمیر کے تمام حلقوں میں کارکنان نے جوش و خروش سے عوام رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر شہر کے اندر وارڈز کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور عوام رابطہ مہم زور و شور سے جاری ہے میاں محمد نواز شریف کے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ جلسے کے لیے لیگی قیادت اور کارکن متحرک ہیں جبکہ کو آرڈینیٹر ملک ذوالفقار نے ڈپٹی کمشنر ،ایس ایس پی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سمیت دیگر آفیسران کے ہمراہ جلسہ گاہ کا معائنہ کیا دریں اثناء حلقہ 5کی 2سو شخصیات پر مشتمل وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حلقہ 5کے ہرپولنگ سٹیشن سے لیگی کارکن یوم یکجہتی کشمیر کے جلسہ میں شرکت کریں گے حلقہ 5میں پولنگ سٹیشنزکی سطح پر رابطہ مہم جاری ہے وفد سے گفتگو کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ میں بھرپور شرکت کریں یہ جلسہ حکومت نہیں بلکہ پاکستان مسلم لیگ ن منعقد کررہی ہے اس جلسے کا مقصد جدوجہد آزادی میں مصروف مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور اور عملی یکجہتی کا اظہار ہے سابق وزیراعظم اور قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف لیگی قائدین کے ہمراہ یوم یکجہتی کے جلسہ میں شرکت کر رہے ہیں اس جلسے سے اس پار یکجہتی کا عملی پیغام جائے گا اور تحریک آزادی کشمیر پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کشمیریوں کے محسن ہیں اور انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے جس کی بدولت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر زیر بحث ہے اور دنیا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آواز بلند کر رہی ہے 5فروری کو یوم یکجہتی کے موقع پر آزادکشمیر کے غیور عوام قائد پاکستان کا تاریخی استقبال کریں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...