بجلی کمپنیوں کے افسروں کے تبادلوں کی نئی پالیسی ایم این ایز سمیت سیاستدان پریشان ‘ میپکو انتظامیہ نے سکھ کا سانس لیا

بجلی کمپنیوں کے افسروں کے تبادلوں کی نئی پالیسی ایم این ایز سمیت سیاستدان ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی کمپنیوں کے افسروں کے تبادلوں کی نئی پالیسی ایم این ایز سمیت سیاستدان پریشان ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے ملازمین اور افسروں کے تبادلوں پر پابندی عائد کرنے اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے تقرر وتبادلوں کی نئی پالیسی کے اطلاق پر میپکو انتظامیہ نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ احکامات اور پالیسی کے اطلاق سے ارکان اسمبلی ، پارٹی عہدیداروں اور مختلف طبقات کی جانب سے ملازمین اور افسروں کے تبادلوں کیلئے دباؤ سے آزاد ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل ارکان قومی اسمبلی سمیت سیاستدانوں کی طرف سے میپکو افسروں کے تبادلوں کی سفارشوں نے اعلی ٰ حکام کی ناک میں دم کر رکھا تھا ۔ اب میپکو افسرو ں کے تبادلے بی او ڈی کی منظوری سے مشروط ہونے سے ان کو ارکان اسمبلی سمیت سیاستدانوں کو ٹالنے کا بہانہ مل گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...