پٹواریوں کی تربیت کیلئے کیپٹن بلڈنگ ٹریننگ پروگرام کے شیڈول کا اعلان
ملتان(نمائندہ خصوصی) بورڈ آف ریونیو نے ماسٹر ٹرینر منصوبے کے تحت پٹواریوں کی تربیت کیلئے کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے انٹرویو میں کامیاب ہونے والے 105 پٹواریوں کو لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کی تربیت کیلئے تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ ون میں شامل پٹواریوں کی کلاس 12 فروری سے 23 فروری گروپ ٹو کے پٹواریوں کی کلاس 12 مارچ سے 23 مارچ جبکہ گروپ تھری کے پٹواریوں کو 24 اپریل سے 4 مئی تک کمپیوٹرائزیشن کی تربیت فراہم کی جائے ہر گروپ کی تربیتی کلاس کا دورانیہ 2 ہفتے پر مشتمل ہوگا گروپ ون اور گروپ ٹو میں چھتین ، چھتیس پٹواری جبکہ گروپ تھری میں 33 پٹواری شامل ہیں بورڈ آف ریونیو نے کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام کی ذمہ داری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کی گئی ہے جو 12 فروری سے پٹواریوں کی تربیت کا آغاز کرے گا۔