احتساب عدالت پیشی،نوازشریف کی آمد اور روانگی پر انکے حق میں نعرے گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور

احتساب عدالت پیشی،نوازشریف کی آمد اور روانگی پر انکے حق میں نعرے گاڑی پر ...

اسلام آباد (آئی این پی) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف‘ ان کی صاحبزادی اور داماد کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید ‘ وفاقی وزیر دانیال عزیز‘ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب‘ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ‘ وزیر مملکت طلال چوہدری‘ وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک‘ سینیٹر جاوید عباسی‘ انجینئر امیر مقام‘ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب‘ ملک شکیل اعوان اور دیگر رہنما کمرہ عدالت اور جوڈیشل کمپلیکس کے احاطہ میں موجود تھے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے سابق وزیراعظم کی آمد اور روانگی کے موقع پر ان کے حق میں نعرے بازی کی اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔

سابق وزیراعظم

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...