سپریم کورٹ نیب عدالت،میرے خلاف زیر سماعت مقدمات کی وجہ سب جانتے ہیں:نواز شریف

سپریم کورٹ نیب عدالت،میرے خلاف زیر سماعت مقدمات کی وجہ سب جانتے ہیں:نواز ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدروسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف سب عدالتوں میں مقدمات کیوں چل رہے ہیں وجہ سب کو پتہ ہے۔ وہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف نیب ،سپریم کورٹ، ہائی کورٹ میں مقدمات چل رہے ہیں اور میرے خلاف کیسز کیوں چل رہے ہیں وجہ سب کو پتہ ہے۔ تاحیات نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے طلبی کے سوال پر نواز شریف نے کہا کہ کیا میں یہاں کھڑے ہو کر بتاؤں کہ عدالت جاؤں گا یا نہیں؟۔بعدازاں مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کے سلسلے میں دائر کیے گئے ضمنی ریفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017کے فیصلے کی روشنی میں کوئی نیا اثاثہ سامنے آنے کی صورت میں ہی ضمنی ریفرنس دائر ہوسکتا تھا اوراس نام نہاد ضمنی ریفرنس میں کوئی نیا اثاثہ سامنے نہیں آیا اور نہ ہی باہمی قانونی معاونت کے تحت نیب کوئی جواز سامنے لاسکا ہے۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضمنی ریفرنس دائر کرکے استغاثہ یہ بات مان رہا ہے کہ پہلا ریفرنس کمزور تھا۔انہوں نے کہا کہ عبوری ریفرنس میں مریم نواز پر بینیفشل اونر ہونے کا الزام تھا، جو ضمنی ریفرنس میں نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے ضمنی ریفرنس میں کاغذات بھی سارے پرانے ہیں، اس میں کوئی قابل ذکر شہادت شامل نہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کی رہنماء مریم نواز نے نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کو سزا ہونے سے متعلق عمران خان کے بیان پر کہا ہے کہ عمران خان کوکس نے یہ بتایا ہے کہ احتساب عدالت ہمارے خلاف فیصلہ دے گی؟ عمران خان سے یہ پوچھنا ہوگا کہ ان کوایسی خبریں کون دیتا ہے ؟۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...