تحریک انصاف دہشت گردوں قاتلوں کو تحفظ دینے والوں کا بھیانک گروہ بن چکی ، بلاول

تحریک انصاف دہشت گردوں قاتلوں کو تحفظ دینے والوں کا بھیانک گروہ بن چکی ، ...

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کے فرار سے چشم پوشی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل کی طالبہ عاصمہ، شریفاں بی بی، بچی اسما، اور طالبعلم مشال کے قاتل اب تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں،صاف ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کا بھیانک گروہ بن چکی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مشال خان کے قتل پر اکسانے والے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما اب تک پولیس کی گرفت سے آزاد ہے۔ میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کا قاتل پی ٹی آئی کوھاٹ کے رہنما کے بھتیجے کا سعودی عرب فرار خیبر پختونخواہ حکومت کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ شریفاں بی بی اور ننھی اسما کے قاتلوں کی بھی کے پی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جارہی ہے۔ کے پی میں برسر اقتدار ٹولے کا سنگین جرائم میں ملوث افراد سے نرم رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر مسئلے پر بے تکان باتیں کرنے والے چیف لاڈلے کا صوبے میں سنگین جرائم پر چپ سادھ لینا انتہائی قابل مذمت فعل ہے، پی ٹی آئی گھناؤنے جرائم اور دہشت گردوں کی نانی بن چکی ہے۔

بلاول بھٹو

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...