محکمہ صحت سوائن فلو کنٹرول کرنے میں ناکام ،3اور مریض چل بسے

محکمہ صحت سوائن فلو کنٹرول کرنے میں ناکام ،3اور مریض چل بسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ پاکستان) نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کے باعث تین اور مریض دم توڑ گئے۔جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 42 مریض ہوگئی ہے،ملتان کی رہائشی50سالہ رشیدہ،خانیوال کی 20سالہ حسینہ اورلیہ کے 53 سالہ کرامت کی ٹیسٹ رپورٹ بھی پازیٹو آئی ہے۔ اور وہ دم توڑ گئے۔نشتر ہسپتال میں سے 9 مریض داخل ہیں۔6 آئیسولیشن وارڈ اور 3 آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔ نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کے شبہ میں اب تک مجموعی طور پر 262 مریض لائے گئے ہیں،اور گزشتہ روز ہسپتال 3 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔
سوائن فلو