عوام کی پذیرائی حکومت کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے‘ چودھری فضل الرحمن

عوام کی پذیرائی حکومت کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے‘ چودھری فضل الرحمن

خانیوال(بیورونیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری فضل الرحمن نے کہاکہ عوام کی پذیرائی حکومت کی پالیسیوں پراظہار اعتماد ہے صو با ئی حلقہ215میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور عوام کی بے لوث خدمت اپنے وعدوں کو عملی شکل دی پوری دیانتداری سے عوام کی خدمت پریقین رکھتے اور اسے عین عبادت سمجھتے ہیں ۔وہ گزشتہ روز صوبائی حلقہ215کے معززین علاقہ اورصحافیوں کے وفودسے بات(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت دیکھ کر صبح وشام سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے پھرپریشان اور ہوا کارخ دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ برائے راست عوام سے رابطہ رکھا ہماری صفوں میں کوئی جیب تراش نہیں خود کو حلقے کے عوا م کی خد مت کیلے وقف کررکھاہے بلاامتیاز حلقے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...