نشتر ہسپتال کے شعبہ امراض نسواں میں 2 کلرڈ پلر الٹرا ساؤنڈ مشینوں کا افتتاح

نشتر ہسپتال کے شعبہ امراض نسواں میں 2 کلرڈ پلر الٹرا ساؤنڈ مشینوں کا افتتاح

ملتان ( نمائندہ پاکستان) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے امراض نسواں (گائنی آؤٹ ڈور) میں دو جدید ترین کلر ڈاپلر الٹرا ساؤنڈ مشینوں کا افتتاح کر دیا اس موقع پر منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ظفر حسین(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

تنویر نے کہا کہ عرصہ دراز سے خواتین مریضوں کو فوری طور پر الٹراساؤنڈ کرانے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس مقصد کے لیے انہیں خاصا انتظار بھی کرنا پڑتا تھا اب ان مشینوں کی تنصیب سے روزانہ مختلف امراض میں مبتلا خواتین کے علاوہ زچگی کے مراحل سے گزرنے والی تقریباً ایک سو خواتین استفادہ کر سکیں گی. وائس چانسلر نے کہا کہ ایمرجنسی وارڈ میں آنے والے مریضوں کی فوری تشخیص کے لیے بھی اسی قسم کی جدید مشینیں نصب کی جائیں گی جس سے ہنگامی نوعیت کے مریضوں کے علاج میں کافی مدد ملے گی. گائنی آؤٹ ڈور میں اس مقصد کے لیے تین کمرے مختص کر دیے گئے ہیں جن میں خواتین کے بیٹھنے کے لیے ویٹنگ روم بھی شامل ہے. اس موقع پر شعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار، پروفیسر ہما قدوسی، پروفیسر مہناز خاکوانی، پروفیسر شاہد راؤ، پروفیسر مسعود ہراج، پروفیسر خلیل احمد گِل، ڈاکٹر محمد رفیق چوہدری، ڈاکٹر راشد راؤ، ڈاکٹر شاہد نسیم خان، ڈاکٹر محمد نعیم عاصم، ڈاکٹر سید انصار کاظمی کے علاوہ شعبہ گائنی اور ریڈیالوجی کے متعدد ڈاکٹروں نے شرکت کی. اس سے بیشتر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے یاد گاری تختی کی نقاب کشائی کی اور ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے دعا کرائی.

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...