ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس 6 ماہ قبل بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز کو تنخواہیں نہ دے سکا

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس 6 ماہ قبل بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز کو تنخواہیں نہ دے سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان 6 ماہ قبل بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز کو تنخواہیں جاری نہ کرسکا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان نے جولائی 2017ء میں 900 ایجوکیٹرز کو تیعناتی آرڈر جاری کیے جس کے بعد ان ایجوکیٹرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فائل ورک شروع کیا بتایا گیا ان ایجوکیٹرز(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
کا تمام سروس پروفائل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان کو وصول ہوچکا ہے لیکن ضلعی دفتر خزانہ نے نوتعینات ایجوکیٹرز کے فائل ورک میں مکمل کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے معلوم ہوا ہے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس فی ایجوکیٹرز5 ہزار روپے سے 10 ہزار روپے نذرانہ بھی وصول کر چکا ہے لیکن ایجوکیٹرز کو تنخواہوں کی ادائیگی میں ناکام چلا آ رہا ہے یہ ایجوکیٹرز گذشتہ 6 ماہ سے اپنی جیب سے اخراجات برداشت کر رہے ہیں جبکہ کثیر تعداد ادھار لیکر اپنے معاملات چلا رہی ہے۔