بوریوالا شہر و نواح میں گیس کا پریشر پورا کیا جائے‘ نذیر احمد ارائیں

بوریوالا شہر و نواح میں گیس کا پریشر پورا کیا جائے‘ نذیر احمد ارائیں

بورے والا (تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انصاف و قانون چوہدری نذیر احمد ارائیں نے کہا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بورے والا شہر اور گردو نواح میں سوئی گیس کے پریشر کو پورا کیا جائے سخت سردی میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

گذشتہ روز سوئی گیس کے سینئر انجینئر غلام عباس اور انجینئر اپریشن عبدالمنیب کے ہمراہ شہر اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں کمی کی عوامی شکایات پر دورہ کرنے کے بعد اپنے آفس میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد عاشق آرائیں ،وائس چیئر مین حاجی محمد افتخار بھٹی ،ایکسئن میپکو چوہدری ساجد حسین گوندل ،ایس ڈی او منیر اختر ،چوہدری رضوان عابد آرائیں ،حاجی شاہ محمد آرائیں ،چوہدری شاہین افضل چیئر مین ،محمد شاہد پی ایس او ،فیاض قاسم ،سمیع اللہ چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ سوئی گیس کے پریشر کو فوری طور پر تمام علاقوں میں پورا کیا جائے اور نئے میٹر لگانے کے کام کو بھی تیز کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...