وزیراعلی سندھ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلی سندھ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے فرانس کے سفیر مارک بریٹے نے منگل کو وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فرانس کے قونصل جنرل فرینکوئسنے اور وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی شریک تھے۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سیاحت کے بہت زیادہ مواقع ہیں اور سندھ حکومت سیاحتی مقامات کو ترقی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...