راؤ انوار کے ہاتھوں قتل قاری اسحاق کے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے

راؤ انوار کے ہاتھوں قتل قاری اسحاق کے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)راؤ انوار کی ٹیم کے ہاتھوں مارے گئے قاری محمد اسحاق کی فیملی بھی کراچی پہنچ گئی۔ کراچی پہنچنے والوں میں قاری اسحاق کا بھائی محمد یوسف اور عزیز و اقارب شامل ہیں۔ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ جعلی مقابلے میں مارے گئے چاروں افراد میں ایک قاری اسحاق بھی تھا۔ قاری اسحاق جمعیت تعلیم القرآن کے ماتحت چلنے والے مدرسے کا معلم تھا۔ قاری اسحاق کو اس کے مدرسے سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا۔ورثا نے دعوی کیا ہے کہ قاری اسحاق کا کسی سیاسی یا مذہبی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ راؤ انوار کی ٹیم کی جانب سے قاری اسحاق کو کالعدم تنظیم کا دہشتگرد بنا کر مار دیا گیا۔ورثا کا کہنا ہے کہ قاری اسحاق کو تمام متعلقہ اداروں کے پاس تلاش کیا لیکن کوئی خبر نہیں ملی۔ راؤ انوار کی ٹیم کے جعلی مقابلے کی خبر سن کر کراچی پہنچے۔ورثا نے انصاف کیلئے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ جبکہ قاتلوں کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔