صوابی میں جے ٹی آئی کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی

صوابی میں جے ٹی آئی کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ )جمعیت طلبہ اسلام کے زیراہتمام حلف برداری تقریب آج حقانی لائبریری صوابی میں ،جس میں جے یو آئی کے رہنما مولانا شجاع الملک ،جے ٹی آئی کے صوبائی صدر قاری عدنان ،طیب اکبری اور دیگر قائدین شرکت کرینگے ،اس سلسلے میں جے ٹی آئی صوابی کی مجلس عاملہ اور حلقوں کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر مولانا گوہرزمان منعقد ہوا ،جس میں جنرل سیکرٹری فضل قادر حقانی اور دیگر ارکان نے شرکت کی ،اس موقع پر 21 ارکان پر مشتمل ضلعی مجلس شوریٰ بھی تشکیل دی گئی ،جس میں سلمان خان ،ہارون ،محمد جاسم ،محمد بلال ، عمار خان ،جواد خان ،عبد الصمد ،ابرار الحق ،کفایت اللہ ،محمد فیضان ،وقاص احمد، مصباح اللہ خان ،سعید اللہ شاہ ،محمد اسماعیل ،بلال ،حسنین ، طارق خان اور دیگر شامل ہے ۔