قومی حلقہ‘ 149 کے سرکاری تعلیمی ادارے فرنیچر سے محروم‘ کھلے آسمان تلے تدریس جاری
ملتان (جنرل رپورٹر)ضلع ملتان کے اہم ترین قومی اسمبلی حلقہ این اے149کے سرکاری تعلیمی اداروں کے 22ہزار طلباء4 و طالبات1822اساتذہ فرنیچر کی سہولت سے محروم،204کلاسوں کے بچے کھلے ا?سمان میں تعلیم حاصل کرنے لگے۔ ضلع ملتان کے حلقہ این اے 149 میں 4ہائرسکینڈری(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
سکول جن میں ایک بوائز اور تین گرلز،25ہائی سکول جن میں13بوائز اور 12 گرلز، 24مڈل سکول جن میں 17بوائز7گرلز اور60پرائمری سکول جن میں16بوائز اور44گرلز سکولوں میں بچے جہاں بچیاں زیرتعلیم ہیں ان سکول میں 24سائنس لیبارٹریوں کی ضرورت ہے۔جن میں سے19سائنس لیبارٹریوں کو ایک کمرے میں بنا کر سائنس لیب کا نام دیاگیا ہے جبکہ ان سائنس لیب میں10سائنس لیب میں پریکٹیکل سامان و کیمیکلز موجود نہیں جس کی وجہ سے بچوں کو بغیر پریکٹیکل کرائے نمبر دے کر پاس کردیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کوالٹی ا?ف ایجوکیشن پر سوالیہ نشان ہے ان سکولوں کے 204کلاسوں کے بچوں کمرے کی بجائے کھلے ا?سمان کے نیچے تعلیم حاصل کررہے ہیں1822اساتذہ کے لئے بیٹھنے کی کرسی میز موجود نہیں جبکہ22ہزار طلبا وطالبات کیلئے فرنیچر جیسی سہولت موجود نہیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے کہا کہ این ایس بی فنڈز اور محکمہ تعلیم میں ترقیاتی اقدامات کے لئے خرچ کئے جانے والی رقوم کا کسی بھی غیر سرکاری تنظیم یا تھرڈ پارٹی سے فوری آڈٹ کرایاجائے۔