کرپشن کیس،سعودی شہزادوں کا کیس انسدادبدعنوانی کمیٹی میں پیش

کرپشن کیس،سعودی شہزادوں کا کیس انسدادبدعنوانی کمیٹی میں پیش

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں بدعنوانیوں کے خاتمے کے لیے جاری مہم کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچنے کو ہے۔ انسداد بدعنوانی کمیشن نے متعدد زیر حراست افراد کو رہا کردیا اور اب وہ مستقبل میں مزید زیر حراست افراد کے کیس نمٹانے کے لیے بات چیت کررہا ہے۔اب حکومت اپنے تصفیہ طلب امور طے کرنے کے خواہاں افراد کی فائلیں بند کرنے پر غور کررہی ہے۔اس کے بعد انسداد بدعنوانی کمیٹی کا کام ایک نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گا اور زیر حراست افراد کے کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیے جائیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق پھر پبلک پراسیکیوشن کا دفتر کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے ان کیسوں کا جائزہ لے گااور ان سے متعلق قانونی تقاضوں کو پورا کرے گا ۔ ملزمان کے خلاف تحقیقات کو مکمل کیا جائے گا اور ان کے خلاف عدالت میں شواہد پیش کیے جائیں گے،اس دوران میں ملزم سے تحقیقات جاری رکھی جائے گی۔اگر زیر حراست ملزم کے خلاف مضبوط اور ٹھوس شواہد موجود ہیں تو پھر اس کو چھے ماہ تک معطل کیا جاسکتا ہے یا پھر کسی مجاز عدالت کے فیصلے کے مطابق اس کو معطل رکھا جاسکتا ہے۔اگر پبلک پراسیکیوشن اس نتیجے پر پہنچے کہ ملزم کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں ثبوت ناکافی ہیں اور اس کے خلاف عدالت میں قانونی چارہ جوئی نہیں کی جاسکتی تو پھر ملزم کو رہا کر دیا جائے گا۔ بہ صورت دیگر اس کے خلاف قانونی طریق کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔

سعودی شہزادے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...