نقیب اللہ محسود قتل ،پختون لانگ مارچ کا قافلہ مردان پہنچ گیا

نقیب اللہ محسود قتل ،پختون لانگ مارچ کا قافلہ مردان پہنچ گیا

مردان (بیورورپورٹ)نقیب اللہ محسود سانحہ ،پختون لانگ مارچ مردان پہنچ گیا،راؤ انور کی گرفتاری اور سر عام پھانسی کا مطالبہ نقیب اللہ محسودکی ماورائے عدالت ہلاکت کے خلاف محسود قبیلے کی سربراہی میں پختون لانگ مارچ کے مختلف شہروں سے گزر کر مردان پہنچ گیا مارچ کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ریلی نے عدل چوک پہنچ کر جلسہ منعقد کیا امن جرگہ کے کارکن بھی صوبائی صدر سید کمال شاہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں ریلی میں شامل ہوگئے اور نقیب اللہ محسود سانحے کی مذمت کرتے ہوئے پختونوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا گیا اس مسلم لیگ (ن) کے صدر عنایت باچہ ایڈووکیٹ ،تحت بھائی بار کے صدر قمرزمان ایڈووکیٹ ،جرگہ کے جنرل سیکرٹری ارشد منان یوسفزئی اورنقیب اللہ محسود کے رشتہ داروں نے راؤ انور کو سر عام پھانسی کا مطالبہ کیا ریلی کے شرکا نے کہا کہ اگلے مرحلے میں اسلام آباد میں دھرنا دیاجائے گاریلی نے مزید کہاکہ ماورائے عدالت ہلاکتوں کی تحقیقات کی جائیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...