مردان ،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 2خودکش جیکٹس ،72گرنیڈ ،5راکٹ لانچر برآمد
مردان (بیورورپورٹ) قانون نافذ کرنے والے اداوں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا 2خودکش جیکٹ ،72ہینڈ گرنیڈ ،5راکٹ لانچر اور27مارٹر گولے برآمد کرلئے گئے ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے اس حوالے سے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ انٹیلی جنس ذرائع سے معلوم ہوا تھاکہ تھانہ جبر کے قریب عبدالولی خان یونیورسٹی شنکر کیمپس کے عقب میں دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کی کھیپ چھپارکھی ہے جس پرمردان پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی کی اوراس دوران 2 خود کش جیکیٹس،2 عدد ہینڈ گرینیڈ،4الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 2عدد بیٹری اور ایک عدد پستول برآمد کردی گئی ڈی پی او نے کہاکہ ایک اور کاروائی میں سلیم خان نہر علاقہ تھانہ ساڑو شاہ سے مقامی پولیس نے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیے جس میں 05عدد راکٹ لانچر گولے،70عدد ہینڈ گرینیڈ اور27عدد 81mmمارٹر گولے شامل ہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا نشانہ حساس مقامات تھے جس میں یہ اسلحہ اور خودکش جیکٹ استعمال ہونا تھا انہوں نے کہاکہ علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور جگہ جگہ سرچ اپریشن شروع کردیاگیاہے انہوں نے کہاکہ یہ کاروائی حساس اداروں کیساتھ ضلعی پولیس کی بہترین ربط اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے مربوط حکمت عملی کا نتیجہ ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مزید کہاکہ ضلع مردان میں سال 2016میں کل 16دہشت گردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں، جس میں تین خود کش حملے بھی شامل ہیں جس کے برعکس سال 2017میں دہشت گردی کے واقعات میں سوفیصدکمی آئی ہیں اور دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری جیسے واقعات رونما نہیں ہوئے ہیں ان کاکہناتھاکہ ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹاجائے گا۔