پارا چنار،کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،ایک ہی خاندانکے 6افراد جاں بحق، 1زخمی

پارا چنار،کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،ایک ہی خاندانکے 6افراد جاں ...

پارا چنار ( نمائندہ پاکستان)کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان بحق ایک زخمی ہوگیا ہسپتال ذرائع کے مطابق اپر کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے مقبل سے ایک گاڑی میں سوارایک ہی خاندان کے افراد جنازے میں شرکت کیلئے بوشہرہ جارہے تھے کہ مقبل کے قریب کچے راستے میں بارانی ندی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار سات افراد میں سے چھ افراد موقع پر جان بحق ہوگئے عینی شاہد رحمان مقبل نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں جان بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور تین مرد راویس خان، آمین بادشاہ اور بادشاہ خان شامل ہیں جبکہ ایک شخص سیدا جان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا ڈاکٹر ممتاز کے مطابق زخمی سیدا جان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور طبی امداد دینے کے بعد زخمی کو پشاور ریفر کردیا گیا پولیٹیکل حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی اور علاقائی ذمہ داری کے تحت متعدد افراد گرفتار کرلئے۔دوسری جانب انجمن حسینیہ ، ایم این اے ساجد طوری اور ابرار حسین جان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر مذموم مقاصد کے ذریعے مملکت خداداد میں شرانگیزی پھیلانا چاہتے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گااور طوری بنگش قوم ہمیشہ فورسز کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف فورسز کے کے شانہ بشانہ ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...