رانا ثناء کا وزیر قانون رہنا ہماری ملی غیرت کیلئے چیلنج ہے‘ حامد سعید کاظمی

رانا ثناء کا وزیر قانون رہنا ہماری ملی غیرت کیلئے چیلنج ہے‘ حامد سعید کاظمی

کبیروالا+بارہ میل (سٹی رپورٹر+نمائندہ پاکستان) رانا ثناء اللہ کا وزیر قانون رہناہماری ملی غیرت کیلئے کھلا چیلنج ہے،اتحاد اہل سنت میں سب سے بڑی رکاوٹ ایک دوسرے پر تنقید ہے ،آج لاہور میں ہونیوالے اجلاس مین علماء ومشائخ عظام ’’عقیدہ ختم نبوتؐ ‘‘ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کریں گے، ناموس رسالت ؐ اور عقیدہ ختم نبوت ؐ کے عقیدہ(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کی محافظت کا علم ایک بار پھر علماء وعوام اہلسنت نے تھا م لیا ہے ،ان خیالات جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور علامہ سید حامد سعیدکاظمی نے کبیروالا شہر میں آستانہ عالیہ پیر سید تنویر احمد شاہ کاظمیؒ فاضل شاہ کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ختم نبوت ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ کے حوالے سے آئین میں ردوبدل کرنے کی ناپاک جسارت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا پیر حمید الدین سیالوی یا کسی اور فرد واحد کی نہیںیہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ،جس سے نبھانے کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیںآستانہ عالیہ پیر سید تنویر حسین فاضل شاہ کے سجادہ نشین پیر طریقت سید حیدرحسن کاظمی المعروف سید بھائی جان کی صدارت میں ہونے والی مذکورہ ختم نبوت ؐ کانفرنس سے ملک بھر کے آستانوں اور درگاہوں سے آئے ہوئے سجادہ نشین اور مشائخ عظام خواجہ مخدوم محمد شعیب(چشتیاں) پیر سید شاہد بادشاہ عرف پیر پشاوری(پشاور) ،پیر سید زین العابدین کاظمی،پیر سید ساجد حسین بخاری(لیہ )پیر سید محمد ذاکر حسین،سائیں مظہر حسین (جھنگ)،پیر محمد خورشید باراوڑہ شریف،دیوان غلام فرید ساجد(حاجی شیردیوان )، پیرجلال الدین رومی(ڈجکوٹ)،پیر سید شاہ اسماعیل،پیر سید محسن شاہ (بورے والا)،پیر سید محمد عباس شاہ(خان پور قاضیاں) ،ڈاکٹر محمد عمران سیفی،پیر محمدوسیم سیفی(ملتان)،پیر سید مسرت حسین شاہ (مدینہ شریف)،میاں پیر آفتاب اقبال(مائی صفوراں ٹوبہ ٹیک سنگھ)پیر سید زین العابدین شاہ کاظمی،سید محمود ناصر الدین،پیر سید شاہ زیب شاہ (فاضل شاہ)،پیر میاں عبدالخالق قادری(سلطان عبدالحکیم)،پیر سید زاہد حسین بخاری،،قاری عبدالغفار نقشبندی،حاجی محمد علیم محبوبی ،محمد نسیم سلطانی،مفتی عبداللطیف سعیدی،مولانا مفتی عابد رضوی،ذوالفقار علی رضوی،پیر حسن اسماعیل کاظمی،قاری عطاء الرحمن،ارشاد احمد فریدی،مجاہد اقبال سعیدی،محمد شفیق مہروی،دیوان عاطف علی اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اہل سنت ناگریز ہے کانفرنس کے آخر میں پیر سید محمد ذاکر حسین نے قرار داد پیش کی ،جس میں عقیدہ ختم نبوت ؐ کے لئے اپنی جان ومال،اولاد قربان اور ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کیا گیا ،جس کی تمام شرکاء کانفرنس سے دونوں ہاتھ اٹھا کر تائید وحمایت کی ۔کانفرنس کی نظامت کے فرائض مولانا مفتی نصیر الدین رضوی نے ادا کئے جبکہ پیر سید شاہد بادشاہ عرف پیر پشاوری نے خصوصی دعا کرائی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...