پاکستان کی معیشت کے استحکام میں ہینو انتظامیہ ، ڈیلرز کا اہم کردار ہے‘ ایم ڈی

پاکستان کی معیشت کے استحکام میں ہینو انتظامیہ ، ڈیلرز کا اہم کردار ہے‘ ایم ڈی

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)ہینو کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگز یکٹو آفیسر پاکستان ٹاٹ سوہی موتو سان نے کہا ہے کہ ہینو پا کستان میں آمدورفت کے ذرائع کے سب سے بڑی شیئر ہولڈر اب جنوبی پنجاب میں ہینو کی پراڈکٹس کی سیل بڑھا نے اور سروسز کی صارفین کو انکی دہلیز پر فراہمی ترجیح ہے ، کسٹمر ز سے گہرے تعلقات قائم کرکے ان کی مشاورت سے مشینری کے نقائص دور اور اپ گریڈیشن یقینی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

بنا نا آج کے پروگرام کا بڑا مقصد ہے ہرا بھرا پا کستان اور اس کے عوام بہت پسند ہیں وہ نجی شادی ہال میں ہینو کے مختلف ماڈلز ، سپیئر پارٹس ، آئل ڈسپلے میں ٹرانسپورٹرز اور بزنس کمیونٹی کے اہم افراد سے خطاب کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ پا کستان معیشت تیزی سے مضبوط حیثیت حاصل کرچکی ہے جس میں ہینو کی انتظامیہ اس کے ڈیلرز کا بھی اہم رول ہے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر یو شی ہا ئرو کونڈو نے نے کہا کہ ہینو آفٹرسیل کسٹمر ز سے قریبی رابطہ اور مختلف سہولیات کی فراہمی کواہم تصور کر تی ہے جنو بی پنجاب پا کستان کا حقیقت میں پیداواری خطہ ہے ہینو اپنے اچھے پراڈکٹ کی بنیاد پر یہاں کے با سیوں کے اعتماد پر پورا اتر ے گی ڈویژنل ہیڈ سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمود احمد خان نے کہا کہ پا کستان کی مارکیٹ تمام شعبوں میں مثالی گروتھ کررہی ہے اب ہمہ قسم کی انویسٹمنٹ خطرہ سے با ہر ہے یوں تو پا کستانی قوم جا پا ن کی تما م اشیاء کی کوالٹی سے مطمئن ہے لیکن جو ہینو کی بسز ، ٹرکس اور دوسری گا ڑیوں پر ہے وہ ہینو کی انتظامیہ کیلئے با عث افتخار ہے ڈاکٹر رفیق سیٹھی نے بچوں کے ہمراہ جا پا ن و پا کستان کا قومی ترانہ پڑھا، صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے موتو سان نے کہا کہ پا کستان بارے دنیا میں انتہاپسند ہونے کا تا ثر غلط ہے سما جی رہنما شیخ شہزاد مبین ، یاسر سیٹھی، محمدافضل بٹ ، حاجی نادر امین ، راؤ حاجی محبوب ، عمر سیٹھی ، عادل سیٹھی ، زین افضل ، رانا لطیف ، ڈاکٹر رفیق ، حاجی نعمت علی ، ممتا ز گورایہ، چودھری آصف ودیگر موجو دتھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...