کروڑوں کے فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار‘ عدالت میں پیش

کروڑوں کے فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار‘ عدالت میں پیش

ملتان(نمائندہ خصوصی) نیب ملتان نے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث فالکن ٹریڈرز بہاولنگر کے اشتہاری انجم کو لاہور سے گرفتار کرلیا ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کرکے 14 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا نیب ترجمان کیمطابق بہاولنگر کے پٹواری انجم، عبدالستار اور محمد ساجد نے مل کر فالکن ٹریڈرز(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

کے نام سے کمپنی بنائی اس کمپنی کے ذریعے عام شہریوں کو کاریں، ٹریکٹرز اور آسان اقساط میں قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ملزمان نے فالکن ٹریڈرز کے نام پر بہاولنگر کے شہریوں سے 2 کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار روپے وصول کیے اور غائب ہوگئے جس پر 18 متاثرین نے نیب ملتان سے رجوع کیا جس نے ملزمان کیخلاف کارروائی مکمل کرکے ریفرنس تیار کیا گیا دوران تفتیش ملزمان عبدالستار اور محمد ساجد کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں جبکہ پٹواری انجم گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگیا نیب ملتان نے گذشتہ روز ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا اور احتساب عدالت میں پیش کرکے 14 روزہ ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...