ملتان میں ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں‘ شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

ملتان میں ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں‘ شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (کرائم رپورٹر)چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔ شاہ رکن عالم کالونی میں دو ڈاکووں نے ریحان سے موبائل فون چھین لیا فیصل کاٹیج کے رہائشی عمران نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے گیارہ لاکھ 50 (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

ہزار روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کر لی ہے کینٹ پولیس کے علاقے سے محمد ارسلان کا موبائل فون، شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں حامد کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان اور بستی ملوک پولیس کے علاقے میں محمد مبین کی دکان سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا شمس آباد کالونی کے رہائشی عمیر نے زکریا پولیس کو درخواست دی کہ وہ شاپنگ کرنے کے بعد اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ پٹھان مارکیٹ سے رکشہ میں بیٹھا تو ایک عورت نے قریب آکر اس کی ہمشیرہ کا موبائل فون جیب سے نکال لیا وہ ایک موٹرسائیکل سوار کے ساتھ فرار ہو نے لگی تو اسے لوگوں کی مدد سے قابو کر لیا گیا ملزمہ نے اپنا نام عائشہ بتایا جبکہ اس کا ساتھی آکاش موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے ملزمہ سے موبائل فون برآمد کر لیا۔